قیامت جیسی صورتحال تھی، اور جی ٹی روڈ کی سیاست چلتی رہی،وزیرخارجہ

3 Jan, 2023 | 02:00 PM

ویب ڈیسک:چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیامت جیسی صورتحال تھی، اور یہاں جی ٹی روڈ کی سیاست چلتی رہی۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کا موقف دنیا بھرمیں پیش کیا، سیلاب سے پاکستان کا آدھا حصہ پانی میں ڈوب گیا تھا، ہم نے 2010 کا سیلاب دیکھا مگر 2022ک ےسیلاب نے سب کچھ متاثرکیا۔

انہوں نے بتایا کہ نیویارک، شرم الشیخ سمیت دنیا کے ہر فارم پر پاکستان کےساتھ ہونے والی ناانصافی کا معاملہ اٹھایا، سیلاب کی وجہ سے لوگ آج بھی مشکل میں ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہمیں کچھ وقت ضروردرکار ہوگا مگر عزم ہمارا پختہ ہے، بلوچستان اور سندھ میں آج بھی مختلف علاقوں میں سیلابی پانی موجود ہے۔

وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے بعد انہیں گھر بنا کر بھی دیئے جائیں گے، سیلاب متاثرین کی بحالی، گھروں کی تعمیر اورنقصانات کےازالے کےلیے ورلڈ بینک سے رقم منظور کروائی ہے۔

مزیدخبریں