ڈیوڈ وارنر کو ریٹائرمنٹ سے قبل ہی نوکری مل گئی

3 Jan, 2023 | 01:32 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ریٹائرمنٹ سے قبل کمنٹیٹر کی نوکری مل گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ کے رائٹس خریدنے والے چینل نے ڈیوڈ وارنر کو کمنٹری پینل میں شامل کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر ماضی میں مہمان کے طور پر کمنٹری باکس میں شامل ہوتے رہے ہیں۔

چینل کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر ریٹائرمنٹ کے بعد جب تک چاہیں کمنٹری کر سکیں گے۔واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ ہفتے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں ایم سی جی میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔ 
خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک بیان میں آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے منیجر جیمز ارسکائین نے کہا تھا کہ  ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔جیمز ارسکائین نے کہا تھا کہ آسٹریلوی سلیکٹرز کو ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل ان کے اعداد و شمار دیکھنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ برس بھارت اور انگلینڈ کے ہیوی ڈیوٹی ٹورز ڈیوڈ وارنر کے ایجنڈے میں شامل ہیں، اگلا ٹیسٹ ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ نہیں ہے، اگر ایسا ہے تو یہ میرے لیے بھی خبر ہے۔

مزیدخبریں