ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کا یوٹیوب چینل ہیک، ہیکرز نے لوگو پر کیا لگادیا؟

PCB Youtube Channel Heck
کیپشن: PCB Youtube Channel Heck
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا 40 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز والا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بحال کرالیا گیا۔

پی سی بی کا یوٹیوب چینل منگل کی صبح ہیک کیا گیا تھا جس کے بعد ہیکرز نے ناصرف چینل کا لوگو تبدیل کیا بلکہ   چینل کا نام بھی بدل کر  'Tesla US 24' رکھ دیا تھا۔ابتدائی طور پر ہیکرز نے چینل سے تمام ڈیٹا ہٹا دیا جس کے بعد چینل کھولنے پر کسی قسم کی ویڈیو دکھائی نہیں دے رہی تھی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-03/news-1672729184-7140.jpg

بعدازاں ویڈیوز چینل پر نظر آئیں لیکن نام پھر بھی ٹیسلا یو کے 24 ہی رہا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-03/news-1672729227-1484.jpg

دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے یوٹیوب کے ہیک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یوٹیوب انتظامیہ سے بات چیت کے بعد چینل کو ریکور کرالیا گیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-03/news-1672729244-6949.jpg