کبریٰ خان کی دھمکی پر عادل راجہ کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں

3 Jan, 2023 | 11:28 AM

ویب ڈیسک:کبریٰ خان کی دھمکی پر عادل راجہ کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں اور اداکارہ کو کرارا جواب دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سبین خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ فیک ویڈیو؟ مطلب کوئی ویڈیو ہے؟۔سبین خان کاکہناتھا کہ عادل راجہ نے کب تمہارا نام لیا ؟چور کی داڑھی میں تنکا لگ رہا ہے ۔

 انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاکہ ذرائع نے کل ہی بتا دیا تھا کہ ایک اداکارہ کو ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔میجرعادل نے تو کہہ دیا تھا کہ وہ مذمت کرتے ہیں، آ جاﺅ لندن۔

واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان نے سنگین الزامات پر عادل راجہ سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ 3 روز میں معافی نہ مانگی تو وہ لندن کی عدالت میں کارروائی کریں گی۔

مزیدخبریں