22 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنیکافیصلہ

3 Jan, 2023 | 11:07 AM

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ اساتذہ کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری تعلیم نے 22 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، محکمہ نے گھوسٹ اساتذہ کو اپنی صفاٸی میں بیان ریکارڈ کرنے کے لٸے طلب کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اساتذہ مسلسل 8 ماہ سے اسکول سے غیر حاضر تھے، نوکری سے نکالے جانے والوں میں 10 جونٸیر اسکول ٹیچر،5 ہاٸیر اسکول ٹیچر اور دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں