ویب ڈیسک:59 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی سابق ٹینس اسٹار رمارٹینا نیورا ٹیلوا کینسر میں مبتلا ہوگئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق ٹینس اسٹارمارٹینا نیورا ٹیلوا میں گلے اور چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مارٹینا کو تشخیص کیے گئے دونوں کینسر پہلی اسٹیج میں ہیں، 2010 میں بھی ان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
مارٹینانیوراٹیلوا نے اپنے شاندار کیریئر میں 18 گرینڈ سلیم سنگل، 31 گرینڈ سلیم ڈبل اور 10 گرینڈ سلیم مکسڈ ڈبل ٹائٹل اپنے نام کیے۔