(محمد ساجد) سوشل میڈیا پر ایسی ایسی ناقابل یقین ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن کو تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے، معلوماتی، دلچسپ، کھیلوں اور تفریحی مقامات پر بنائی جانے والی متعدد ویڈیوز آئے روز منظر عام پر آرہی ہیں، ایک ایسی ہی کمسن بچی کی ویڈیووائرل ہوئی جس نے پہلی بار ’پیزا‘ کھایا اور اپنے دلچسپ انداز سے صارفین کو خوش کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ’پیزا‘ کھانے کے شوقین افراد کے منہ میں اس کا نام سنتے ہیں پانی آجاتا ہے، پیزا کھانے کے لئے بچے ہر وقت تیار رہتے ہیں کہ کچھ ملے نہ ملے کسی طرح اماں ’پیزا‘ آرڈر کرکے منگوا لیں۔’پیزا‘ اٹلی کی ایک بہترین ڈش ہے، جو عام طور پر گول اور جس کے اوپر ٹماٹر، پنیر اور بھی کئی مزیدار چیزیں جیسے مشروم، پیاز، زیتون، انناس اور گوشت وغیرہ ہوتا ہے۔ عام پر یہ بھی دیکھنے آیا کہ بچے،بڑے سبھی اس کو شوق سے کھاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ننھی بچی کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، پہلی بار ’پیزا‘ کھانے کا تجربہ کیمرے میں قید کیا گیا اور بعد ازاں اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو خوش کردیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی بچی اپنی ماں کے ہاتھ سے پہلی بار’پیزا‘ کھانے کو تیار نظر آرہی ہے، ماں نے جب اس کو ’پیزا‘ کھلایا تو اس کو لذیذ لگا، بچی کی خوشی اور سکون سے ’پیزا‘ کھارہی ہے، جیسے ہی اس نے پہلا ’پیزے‘کا پہلا لقمہ کھایا تو خوشی سے اپنی آنکھیں کو ایک منفرد انداز میں بند کیا۔
شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’اس بچے نے پہلی بار ’پیزا‘ کھانے کی کوشش کی اور حیرت انگیز ہے، بچے واقعی اسے اپنی روح میں محسوس کیا‘۔