(درنایاب)لاہور شہر میں کینال روڈ پرٹرام چلانے کا منصوبہ وزیراعلیٰ کو پیش ، جلو تا ٹھوکر اکیس سمارٹ سٹیشنز پر ٹرام چلے گی ، ایل ڈی اے نے اکیس ارب سے زائد ابتدائی تخمینہ لاگت بھی وزیراعلیٰ کو پیش کردیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی جی ایل ڈی اے احمدعزیزتارڑ اورچیف انجینئراسرارسعید نے منصوبے پر بریفنگ دی ۔ منصوبےکےمطابق 22کلومیٹرطویل لاہورکینا ل روڈ پر21سٹیشنزتعمیر ہونگے ۔
ٹرام کی رفتار25سے30کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی ۔ بریفنگ کے مطابق ایک سٹیشن پرابتدائی تخمینہ لاگت ایک ارب روپے لگائی گئی ہے، مجموعی طورپرمنصوبےپر21 ارب سےزائد لاگت آئےگی ۔ لاہورکینال کےدونوں اطراف مین روڈپر8فٹ چوڑا ٹریک بنایا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نےایل ڈی اےحکام کو ٹرام منصوبے پر تفصیلی ورکنگ کی ہدایت کردی ہے۔