ویب ڈیسک: جاپانی گیم میکرز نے اپنے صارفین کے لئے گیمز کے ساتھ ساتھ ان کی سہولت کے لئے ایک اہم ڈیوائس متعارف کرادی ہے۔
ٹیبل ٹاپ ہینڈ مساجر کے نام سے سے متعارف کرائی گئی اس دستانہ نما چھوٹی سے ڈیوائس کے بڑے فائدے ہیں، گھنٹوں گیم کھیلنے والے گیمرز کے ہاتھ تھک جانے کے بعد پرفارمنس میں فرق پڑ جاتا ہے تاہم اس دستانہ نما ڈیوائس کو محض کچھ منٹ کے لئے ہاتھ پر چڑھا لینے سے نہ ہاتھ تھکیں گے نہ سن ہوں گے۔
ہاتھ میں دوران خون بہتر رہے گا ۔ جبکہ گیم میں وقفے کے دوران اس کا مساجر آن کرکے ہاتھ کی مالش بھی ہوسکے گی۔