ہونڈا پھر چھا گئی، سب سےاسمارٹ ، سب سے طاقتور چھوٹی الیکٹرک کار متعارف کرادی

3 Jan, 2022 | 07:04 PM

Abdullah Nadeem

  ویب ڈیسک : نت نئی تبدیلیوں کے ساتھ اور خوبصورت ترین ڈیجیٹل کار ''ہونڈا ای'' چار نشستوں والی گاڑی نے سب ہی کے دل جیت لئے ہیں۔
ہر اچھی چیز مہنگی ہوتی ہے یہ بات ہونڈا پر صادق آتی ہے۔71 لاکھ روپے پاکستانی خرچ کرکے ایک چھوٹی گاڑی کیوں لی جائے ?جبکہ اتنی قیمت میں تو ایک بہترین ایس یووی یا اسٹیٹس اسمبل چار دروازوں والی سیڈان کار آجاتی ہے ۔ اس کا جواب ہے دل چھو لینے والی مکمل الیکٹرک ''ہونڈا ای'' کی ظاہری خوبصورت سے لے کر ہر اضافی خوبی ہے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-01-03/news-1641218523-7772.jpg
گاڑی مکمل چارج ہونے میں صرف پانچ گھنٹے لیتی ہے ایک چارج میں 170 کلومیٹر فاصلہ طے کرنا کسی عام گاڑی کے بس کی بات نہیں ۔

API Response:

بیک ویو مررز کی جگہ دو چھوٹے چھ انچ کے کیمرے رنگین ڈسپلے کے ساتھ دئیے گئے ہیں۔ مکمل خاموش ، ہلکی سی سرسراہٹ کے ساتھ مانو جیسے آپ جادو کے قالین پراڑے جارہے ہوں۔

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-01-03/news-1641218523-4684.jpg
ڈیش بورڈ پر سوا بارہ انچ کی دو اسکرینیں جن پر نیویگیشن میپ، ریڈیو اور آڈیو کنٹرولز، ایچ ڈی ایم آئی کیبل سے گیمز، ٹرپ کمپیوٹر کے ڈسپلے ہیں اور ضرورت پڑے تو ویڈیو گیم کا کنسول بھی بن جاتی ہیں۔

API Response:

مکمل آٹومیٹک کوئی گیئر لیور نہیں بس تین بٹن اور آپ کی گاڑی آپکی مرضی پرچلنے لگے گی۔ٹھنڈی گرم نشستیں، ایڈجسٹیبل اسٹیرنگ وہیل،بمپر میں چھپے انڈیکیٹرز، آگے گول ہیڈ لائٹس اور پیچھے بھی گول بریک لائٹس  ایک زبردست کمبی نیشن ہے۔

مزیدخبریں