ارجن کپورنے ملائکہ اروڑا کی عمر پر تبصرہ کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

3 Jan, 2022 | 06:26 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ارجن کپور نے ملائکہ اروڑا کی عمر پر تبصرہ کرنیوالوں کو کھری کھری سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق ارجن کپور نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ٹرولنگ کو اتنی اہمیت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ سب  جعلی ہے، ٹرولنگ کرنیوالے سب وہی لوگ ہیں جو جب مجھ سے ملیں گے تو میرے ساتھ سیلفی لینے کے لیے مر رہے ہوں گے۔

 ان کا کہناتھا کہ میں اپنی ذاتی زندگی میں جو کچھ کرتا ہوں وہ میرا اختیار ہے کسی کو  اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ کس کی عمر کتنی ہے،  ہمیں بس جینا چاہیے، جینے دو اور آگے بڑھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کی عمر میں تقریبا بارہ سال کا فرق ہے اور ان کے معاشقے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا پر ارجن کپورپر اس حوالے سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزیدخبریں