انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

3 Jan, 2022 | 06:12 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے شیڈول کا اعلان، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سپیشل امتحان دینے والے طلبہ کے نتائج کا اعلان22 جنوری کو کیا جائے گا ۔

 پنجاب بورڈز آف چیئرمین کمیٹی نے نتائج کےشیڈول کی منظوری دے دی ۔ لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے تمام بورڈز 22 جنوری کو نتائج جاری کریں گے۔ انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کے نتائج کا اعلان کویڈ پالیسی کے تحت ہوگا۔

سپیشل امتحان پاس کرنے والے طلبہ کے لئے حکومت نے داخلوں کی کوئی پالیسی نہیں بنائی،اس کے باعث طلبہ کو یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

یاد رہے کہ  لاہور بورڈ نےمیٹرک سپیشل امتحان کے لئے داخلہ جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت امیدواروں نےسنگل فیس کے ساتھ 5 نومبر تک داخلہ فارم جمع کروائے تھے۔ اور کچھ نے ڈبل فیس کے ساتھ 12 نومبر اور ٹرپل فیس کے ساتھ 19 نومبر تک داخلہ جمع کرائے تھے۔ میٹرک سپیشل امتحان 11 دسمبر سے شروع ہوا تھا۔

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کےسپیشل امتحانات کے لئے تاریخ میں1ہفتہ کی توسیع کرتےانٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان27 نومبر 2021سے لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں