ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاستدانوں میں کون کون  ہیلتھ کارڈ کے لئے اہل قرار؟

Punjab
کیپشن: Health card
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)تحریک انصاف کی حکومت یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،میاں نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب اور مریم نواز شریف قومی صحت کارڈ کے لیے اہل قرار  پا گئے۔
تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے قومی صحت کارڈ کا آغاز پنجاب میں ہوچکا ہے ۔قومی صحت کارڈ جہان ہر شہری کو ملے گا وہیں ملک کے وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی اس سہولت کے لیے اہل ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان عمران احمد خان بطورخاندان سربراہ بمعہ 2 افراد قومی صحت کارڈ کے لئے اہل ہیں۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف تحریک انصاف کے قومی صحت کارڈ کے لیے اہل قرار پائے گئے ۔سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بمعہ ایک فرد قومی صحت کارڈ کے لیے اہل ہیں ،محمد نواز شریف بطورخاندان سربراہ بمعہ 1 فرد قومی صحت کارڈ کے لئے اہل ہیں، سابق وزیر اعظم پاکستان کی مرحوم اہلیہ کلثوم نواز بھی صحت کارڈ کے لیے اہل بتائیں گئیں ۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی قومی صحت کارڈ کے لیے اہل ہیں ،عثمان  بزدار بطورخاندان سربراہ بمعہ 4 افراد قومی صحت کارڈ کے لئے اہل ہیں۔ سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف بھی صحت کارڈ کے لیے اہل ہیں، مریم نواز شریف بمعہ 3 افراد صحت کارڈ پلس خیبر پختونخواہ کے لئے اہل ہیں۔

حکومت کے دئیے گئے ٹال فری نمبر 8500 نے باقاعدہ تصدیق کردی ۔۔تمام افراد کا قومی شناختی کارڈ نمبر 8500 پر بھیجا گیا 8500 سے جنریٹ ہونے والے آٹومیٹک مسیج نے باقاعدہ تصدیق کی ۔یہ تمام افراد قومی صحت کارڈ کے تحت حکومت کے پینل میں شامل ہسپتال سے مفت علاج معالجے کی سہولیات لے سکتے ہیں۔