ویب ڈیسک: ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب ، سعدین شیخ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں، اُن کی شادی کی متعدد خوبصورت ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اریبہ حبیب کی مہندی اور مایوں کی تقریب کے بعد اب شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کی جارہی ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اریبہ حبیب کی اپنے شوہر سعدین شیخ کے ساتھ شادی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔
اریبہ حبیب ان ویڈیوز میں سعدین شیخ کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔اداکارہ اپنی شادی کی تقریب میں ہلکے رنگ کے خوبصورت جوڑے میں لائٹ میک اَپ اور جیولری کیساتھ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔اریبہ حبیب کی شادی میں تقریباََ تمام مشہور شوبز شخصیات نے ہی شرکت کی۔