خاتون کی برہنہ ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالے جعلی پیر کیساتھ کیا ہوا؟

3 Jan, 2022 | 03:32 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: معاشرے میں جعلی پیروں ، جادو ٹونے کرنیوالوں کی بھر مار ہے، جنہوں نے کئی لوگوں خصوصی طور پر خواتین اور لڑکیوں کی زندگیاں برباد کردی ہیں۔

جعلی پیر خواتین کو گھر بسانے کے غلط اور ناجائز طریقے بتاتا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ اس خاتون میں جنات کا سایہ ہے۔ ایسے جھوٹے پیروں کی وجہ سے شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے پیر وفقیر کے پاس جانے سے اجتناب کرتے ہیں۔

ایسی ہی ضلع کچہری میں خواتین کی روحانی علاج کے بہانے برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے جعلی پیر کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے ملزم کے خلاف ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے  نے کہا کہ ملزم جعلی پیر ہے اور خواتین کا روحانی علاج کرنے کا ڈھونگ کرتا ہے، ملزم علاج کرنے کے بہانے خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناتا رہا ہے۔

مزید کہا گیا کہ ملزم خواتین کو ان کی ویڈیوز کے عوض بلیک میل کرتا اور پیسے بٹورتا رہا ہے، ملزم سے تفتیش کی جانی ہے اور موبائل فون برآمد کیا جانا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرے جس پر عدالت نے ملزم صدام حسین کو  4 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔  

مزیدخبریں