معمر رانا کی صاحبزادی کی منگنی، تصاویر وائرل

3 Jan, 2022 | 03:10 PM

Arslan Sheikh

ارسلان شیخ: ماضی کے رومانٹک ہیرو معمر رانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا کی منگنی کی تقریب میں اہم شوبز اور فیشن شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔

معمر رانا کی بڑی صاحبزادی ریا معمر رانا نے دو جنوری کو اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی۔ میک اپ اور فیشن ڈیزائنر ریا معمر رانا نے منگیتر سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں مگر انہیں اپنا دیرینہ دوست اور ساتھی قرار دیا۔

ریا معمر رانا کی منگنی میں اداکارہ ریما خان اور ان کے شوہر ڈاکٹر شہاب الدین طارق نے بھی شرکت کی جب کہ اداکار ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ بھی شریک ہوئے۔ 

منگنی کی تقریب میں اداکار سعود، جویریہ سعود اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں اور متعدد شخصیات نے معمر رانا کی بیٹی کی منگنی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

مزیدخبریں