سٹی 42: ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ فائیو کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن، کینال روڈ ، ایونیو ون ، پائن ایونیو پر متعدد عمارتیں مسمار کردی گئیں ۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاون پلاننگ نے متعدد غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیں۔ ایل ڈی اے نے کینال روڈ نزد آبپارہ پر تعمیرات مسمار کیں جبکہ پلاٹ نمبر77 اقبال ایونیو اور پلاٹ نمبر178 بلاک بی ایل ڈی اے ایونیو کو مسمار کردیا گیا۔ ایل ڈی اےنےڈی ایچ اے رہبر سے ملحقہ پائن ایونیو میں غیرقانونی عمارت مسمار کردی۔ ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ اظہرعلی نےکارروائی کی جبکہ پولیس اورعملہ بھی موجود تھا ۔