سی بی ڈی اتھارٹی کےداخلی و خارجی راستے کا ماسٹر پلان تیار

3 Jan, 2022 | 02:04 PM

Ibrar Ahmad

درنایاب: سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے داخلی و خارجی راستے کا ماسٹر پلان تیار ،سی بی ڈی کے لئے کلمہ چوک مین بلیوارڈ کی ری ڈیزائننگ اور ری سٹرکچرنگ تجویز کردی گئی ، کلمہ چوک سے سی بی ڈی میں داخلے کے لئے زیر زمین انٹرنس و ایگزٹ ہوگی.

سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کی جانب سے تیار کئے گئے ماسٹر پلان میں کلمہ چوک سے سی بی ڈی میں داخلے اور باہر آنے کے لئے زیر زمین انٹرنس ایگزٹ ہوگی ۔ داخلی و خارجی راستوں کی ڈیزائننگ پر مشتمل تھری ڈی ویڈیو تیار کرلی گئی
ہے ۔ سنٹرل بزنس میں داخلے کے لئے انڈر گراونڈ ریمپ ون استعمال ہوگا ۔ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی سے باہر آنے کے لئے زیر زمین بیسمنٹ ریمپ ٹو استعمال ہوگا. 
 داخلی و خارجی راستوں کے لئے زیر زمین دو منزلیں بنائی جائیں گی ۔ سی بی ڈی کی انٹرنس پر انڈر گراونڈ پارکنگ ایریا بھی ہوگا ۔ انٹری کے مقام پر ایٹ گریڈ گرین ایریا لینڈ اسکپنگ کی جائے گی ۔ سی بی ڈی کے ماسٹر پلان کنسلٹنٹ ایشئین کنسلٹنگ نے پلان پیش کیا ۔ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کے ماسٹر پلان کو منظور کرلیا گیا
۔ داخلی و خارجی راستوں کو مین بلیوارڈ سے ملانے کے لئے سڑکوں کو ضم کیا جائے گا ۔ کلمہ چوک اور سنٹر پوائنٹ کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق پلان پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ چار ارب سے زائد لگایا گیا ہے

مزیدخبریں