ویب ڈیسک : ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر معروف اداکارہ مشی خان نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو بیان میں اداکارہ معروف اداکارہ مشی خان کا کہنا تھا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ موجودہ حکومت پاکستان میں ہونے والی مہنگائی کا مقابلہ بیرون ممالک سے کیسے کرتی ہے کہ چونکہ وہاں بھی پیٹرول سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اس لیے یہاں بھی اضافہ ہوا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی نااہلی کو کیسے ثابت کررہی ہوتی ہے اور وہ مثالیں بھی امریکا ، افریقا اور برطانیہ کی دے رہی ہوتی ہے لیکن انہیں وہاں کا لائف اسٹائل بھی دیکھنا چاہیے ، وہاں تو کام کرنے والی بھی کاروں میں آتی ہے اور آپ کے برتن دھو کر جاتی ہے۔
اداکارہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تو آپ نے ہمارے لیے روٹی، کپڑا تو دور ہرچیز کی قیمتیں اتنی مہنگی کردی ہیں کہ وہ عوام کی بس سے ہی باہر ہوگئی ہے ، خدارا اپنے ملک کا موازنہ دوسرے ممالک سے نہ کیا کریں۔