پنجاب یونیورسٹی کےسپرنگ سمسٹر پروگرام کےداخلوں کا شیڈول جاری

3 Jan, 2022 | 09:32 AM

ویب ڈیسک : پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے سپرنگ سمسٹر پروگرام میں ریگولر اور سلف سپورٹنگ میں داخلوں کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے  ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے سپرنگ سمسٹر پروگرام میں ریگولر اور سلف سپورٹنگ میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، مذکورہ بالا ڈگری کے لئے طلبہ  آٹھ مختلف فکلٹی میں داخلہ حاصل کر سکیں گئے ۔ طلبہ  ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم آج سے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے  حاصل کرسکیں گے، پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گی ہے۔ ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لئے اہل طلبہ کا انٹری ٹیسٹ 17 جنوری کو لیا جائے گا۔

مزیدخبریں