ویب ڈیسک: سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کےبعد سکول کھل گئے۔ نجی وسرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں جبکہ کورونا ایس او پیز کی پابندی لازمی کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سرکاری اور نجی سکول دوبارہ کھل گئے ہیں، نجی وسرکاری کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ شہر قائد میں سردی کی شدت بھی برقرار ہے جس کے باعث اسکولوں میں حاضری بھی کم ہے۔
حیدرآباد میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے، سرکاری سکولز میں حاضری نہ ہونے کے برابرہے جبکہ نجی سکولوں میں حاضری 70 فیصد ہے۔
سکھر میں بھی سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا، سکولوں میں پہلے روز طلبا و طالبات کی حاضری معمول سے کم دیکھی جارہی ہے، صوبہ بھر کےتعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر بھی لازمی عملدرآمدکراناہوگا۔
یاد رہے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 10 روز کیلئے موسم سرما کی تعطیلات دی گئیں تھی۔