موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی

3 Jan, 2022 | 08:35 AM

ویب ڈیسک :  بارش برسانے والا سسٹم ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ،محکمہ موسمیات نے بارش  کی نویدسنادی,لاہورمیں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی 

محکمہ موسمیات کے مطابق  بارش برسانے والا سسٹم ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوا ہے جس کے باعث اکثر علاقوں میں کم و تیز بارشوں کا امکان ہے جو سات جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہیں۔ لاہورمیں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں بھی بادل کھل کر برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز بارش برسنے کا امکان ہے۔سبی ، بولان ، قلات، خضدار، نصیر آباد، کوہلو اور کوہ سلیمان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، ڈی جی خان، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

مزیدخبریں