کبھی کارڈ دکھائیں گے،کبھی چھپائیں گے،تم جلتے رہو:مولانا فضل الرحمان

3 Jan, 2021 | 10:24 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: پی ڈی ایم بہاولپور کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےعمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی کارڈ دکھائیں گے،کبھی چھپائیں گے،تم مرلیاں بجاتے رہو۔یہاں ہمارے سیاسی قد کاٹھ والے لوگ ہیں، تم بیساکھی پر چلنے والے ہو،تم کو ابھی تک چلنا بھی نہیں آیا ۔

تفصیلات کے مطابق  پی ڈی ایم کی عظیم الشان ریلی میں ہرطرف سےلوگوں نےشرکت کی، ریلی کے شرکاء نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، ووٹ چوری کرکے حکومت نہیں چلا کرتی ہے، ایک انٹرویو میں اس کے حالات ایسے تھے کہ’’بوتھا دیکھ حالات نہ پچھ ۔ پی ڈی ایم کی ناکامی کا خواب دیکھنے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گیا ہے،لوگوں کے بچے ذبح ہوگئے،وزرا چینلوں پربیٹھ کر مرلیاں بجا رہے،سرائیکی میں کہتے ہیں ’’تھک ای‘‘ ۔ پی ڈی ایم آزاد جمہوری ہواؤں کی جدوجہد کررہی ہے،اس عظیم مقصد کیلئے یہ قومی تحریک ہے، پی ڈی ایم کی تحریک جمہوری تحریک ہے، پی ڈی ایم کےاجلاس کےوقت یہ اتحاد ٹوٹنےکاانتظارکررہےتھے،عوام کے نمایندے وہی ہیں جو پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔

یہ کشمیر فروش حکومت ہے،عمران نے اقتدار میں آنے سے پہلے کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی تھی ،مودی کے جیتنے کی دعا بھی انہوں نے کی ،کہا گیا کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا،کشمیر کا مسئلہ حل ہوگیا،ناکام پالیسی کے نتیجےمیں کشمیریوں کومودی کےظلم و ستم پرچھوڑ دیاہے،فارن فنڈنگ کیس ان کیخلاف ہے،ان کیلئے اسرائیل سے پیسہ آیا ہے،ان کیلئے قادیانیوں نے فنڈنگ کی ۔21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی ہوگی ،پہلے فلسطین کی آزادی ہوگی پھر اسرائیل  کی بات ہوگی ۔

آج سی پیک کا وہ حال ہے جو پشاور میں بی آر ٹی کا حال ہے،پاکستان کو تنہا کردیا گیا،بھارت ،بنگلہ دیش،سری لنکا ،بھوٹا ن ،نیپال ، ایران ،افغانستان کی معیشت اوپر جارہی ہے،افغانستان  اور ایران کی معیشت اوپر جارہی ہے،پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے،کیا اس نااہل کا حکومت میں رہنے کا حق ہے،اگر فوج اس کے پیچھے ہے تو اپنی پوزیشن واضح کرے تاکہ ہم فیصلہ کرسکیں کہ تحریک کا رخ کس کی جانب موڑنا ہے،یہ ملک عوام کا ہے یہاں عوام کا راج ہوگا،ہمارا ایک ہی موقف ہے یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے اسے جانا پڑے گا، پارٹیاں بیٹھتی ہیں ،مختلف زاویوں سے گفتگو کرتےہیں،ہم چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کرتے رہیں گے،کبھی کارڈ دکھائیں گے،کبھی چھپائیں گے،تم مرلیاں بجاتے رہو،یہاں ہمارے سیاسی قد کاٹھ والے لوگ ہیں، تم بیساکھی پر چلنے والے ہو،تم کو ابھی تک چلنا بھی نہیں آیا ۔

ان لوگوں نے تبدیلی کو مذاق بنا دیا ہے، حکومت کرنی نہیں آتی،یہ ویسی تبدیلی ہے جیسے کوئی ایک دوسرے کے ساتھ کپڑے تبدیل کرتا ہے۔کہتے ہیں میرے پاس حکومت چلانی نہیں آتی ،اعداد و شمار کا نہیں پتا ، جب پتہ نہیں تو حکومت میں کیوں آئے،جس کو بیان نہیں آتا ،وضاحت نہیں دینی آتی ہے وہ پاکستان کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے۔اس قسم کے لوگ حکمران ہوں ،ہماری قومی حمیت کا سوال ہے،قومی غیرت کا سوال ہے،یہ سیاسی تحریک نہیں ،شرعی جہاد ہے،ہم نے حکومت کیخلاف جہاد شروع کردیا ہے،اب پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ  ہے،انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسلام آباد واقعہ کا نوٹس لیں ۔فارن فنڈنگ کیس کو الیکشن کمیشن مسلسل ملتوی کررہا ہے، 19 جنوری کو فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ ہوگا،ہم اس وقت تک لڑیں گے جب تک اس حکومت کو سمند ر میں غرق آب نہیں کرلیتے۔پاکستان کسی کی کالونی نہیں،ہم اس کی شان میں اضافہ کریں گے۔کامیاب ریلی پر بہاولپور کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

مزیدخبریں