ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابن العربی کی فیروز خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش

ابن العربی کی فیروز خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں معروف صوفی بزرگ "ابن العربی" (اداکار عثمان سویقوت) نے نامور اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں معروف صوفی بزرگ "ابن العربی" کا سنہری قول شیئر کیا۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

فیروز خان کے اس اقدام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے "ابن العربی" (اداکار عثمان سویقوت) نے سوشل میڈیا پر اداکار کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا۔ اداکار نے فیروز خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ "میں نے سنا ہے کہ آپ نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا ہے، مجھے یقین ہے کہ اعلیٰ مقصد کی خدمت کے لئے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔ 

فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں آپ کے لئے کیا کرسکتا ہوں، اگر آپ چاہیں تو ہم مل کر کچھ پراجیکٹس پر کام بھی کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران نشر کیے گئے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو پاکستان میں بے پناہ شہرت ملی، ٹی وی سمیت اس کی اقساط کو یوٹیوب پر بھی کروڑوں افراد نے پسند کیا ہے۔ یوٹیوب پر نشر کرنے کیلئے پی ٹی وی نے ترکی کے ریاستی براڈکاسٹر ٹی آر ٹی کے ساتھ مل کر خصوصی یوٹیوب چینل بھی تشکیل دیا تھا جسے اپریل سے اب تک 1 کروڑ سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پی ٹی وی کو ترکی کی مشہور  ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی"  کو اردو میں ڈبنگ کے بعد نشر کرنے کی تجویز دی تھی۔