اسامہ کے خاندان کو پورا انصاف ملے گا ،کوئی بات چھپائی نہیں جائیگی

3 Jan, 2021 | 09:35 PM

سٹی 42: آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ اسلام آباد پولیس مقتول کے خاندان کےساتھ کھڑی ہے ، مقتول کے خاندان کو پورا انصاف ملے گا ، تفتیش میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا ، تفتیش کے متعلق کوئی بات بھی پبلک سے مخفی نہیں رکھی جارہی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید مقتول اسامہ ستی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے مقتول کے خاندان سے اظہار افسوس کیااورفاتحہ خوانی کی۔ عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ وقوعہ کے متعلق ایس پی صدر زون سرفراز ورک کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، چیف کمشنر اسلام آباد نے جوڈیشل انکوائری کا بھی حکم جاری کیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ وقوعہ میں ملوث پانچ ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں جن کو مجاز عدالت میں پیش کرکے تین دن جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے، تفتیش کے متعلق کوئی بات بھی پبلک سے مخفی نہیں رکھی جارہی

مزیدخبریں