ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی نوجوان نے ریموٹ کنٹرول جنگی جہاز بنالیا

پاکستانی نوجوان نے ریموٹ کنٹرول جنگی جہاز بنالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) پاکستانی نوجوان کسی سے کم نہیں، پنجاب کے شہر دیپالپور کے ایک نوجوان نے ریموٹ کنٹرول سے اڑنے والاجنگی جہاز  بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان نے جنگی جہاز کا ماڈل تیار کیا ہے جس کو ایف بائیس کا نام دیا گیا ہے، سبز ہلالی پرچم سے مزین یہ ریموٹ کنٹرول طیارہ ایک ہزار میٹر تک اڑان بھر سکتا ہے۔ اس طیارے کو فیصل شہزاد نے ایک سال کی ان تھک محنت اور ریسرچ کے بعد تیار کیا ہے۔

فیصل شہزاد نے خواہش ظاہر کی ہے کہ بھارت جیسے دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے لیے وہ جدید طیارے بنانا چاہتا ہے اور اس کے لئے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔ نوجوان کے اس تخلیق کردہ ریموٹ کنٹرول طیارے کو مقامی سطح پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔