نوجوان نے خود کو بلیڈ مار کر خودکشی کرلی

3 Jan, 2021 | 08:32 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں، خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ  پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہیں۔ تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان نے خود کو بلیڈ مار کر خودکشی کرلی۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ محمد عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ عباس بہاولنگر کا رہائشی جبکہ ڈیفنس سی میں رہائش پذیر تھا۔ عباس نے نامعلوم وجوہات پر خود کو بلیڈ مار کر خودکشی کی۔

پولیس کے مطابق عباس نے چند روز قبل بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں۔

مزیدخبریں