سٹی 42:مقبول ترین ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے پاکستانجی کمپنی سے معاہدہ اور پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے گزشتہ دنوں پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے کافی چر چے رہے تھے اور اس فرم کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے۔ تاہم اب انہوں نے اس معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
انگین آلتان نے کہا کہ پاکستان کی نجی فرم سے کیے گئے معاہدے سے دستبردار ہوگیا ہوں اور اب پاکستان کا دورہ بھی نہیں کروں گا۔
انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہوں اور جلد ہی نئی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد پاکستان کا دورہ کروں گا۔
انگین آلتان کا اپنے بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے دکھ پہنچا ہے کیونکہ پاکستان کی عوام کی جانب سے چاہے جانے سے آگاہ ہوں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کرکے پاکستان کے عوام کی محبت کا قرضہ چکاؤں گا۔
خیال رہے کہ اداکار نے نجی فرم سے معاہدہ منسوخ کرنے کی وجوہات ابھی نہیں بتائی ہیں تاہم بعد میں وضاحتی بیان جاری کرنے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان لاہور کے مختصردورے پر آئے تھے جہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انگین آلتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔