(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی خواتین سے زیادتی اور تشدد کے دلخراش واقعات ڈھکی چھپی بات نہیں، اب کابل میں لڑکی سے زیادتی میں بھارتی گروہ ملوث نکلا۔ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے والے بھارتی گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق افغان پولیس نے بھارتی سیاح دیپ ڈیسائے کی کابل میں 15 سالہ افغان لڑکی سے جنسی زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دیپ ڈیسائے نے 28 دسمبر 2020ء کو مکروہ جرم کیا، دیپ ڈیسائے کو گرفتار کر لیا جبکہ چار تھانوں پر مشتمل پولیس ٹیمیں دیگر ملزمان کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ ویڈیو کی آن لائن تشہیر کو روکنے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ افغانستان میں افغان بچی کیساتھ زیادتی میں بھارتی ملوث پایا گیا ہو، بھارتی دفاعی اتاشی بریگیڈیئر نارائن ایس کے نارائن نے بھی افغان لڑکی سے جنسی زیادتی کی تھی، عالمی سطح پر جنسی زیادتی کے واقعات میں ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست ہے۔