"سب کو مل کر عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا"

3 Jan, 2021 | 06:08 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے وزرا اپنے محکموں میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، ہماری جماعت کا مشن عوامی خدمت ہے، پاکستان مسلم لیگ اتحادی جماعت کی حیثیت سے عوام کے ریلیف کے لئے بھرپور کام کررہی ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عماریاسر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویز الہٰی نے معاشی سرگرمیوں کی بہتری کے لئے محکمہ معدنیات کے اقدامات اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہو یا اپوزیشن، سب کو مل کر عوامی مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہماری جماعت کا مشن عوامی خدمت ہے، ماضی میں بھی بھر پور عوامی منصوبے لائے، آج بھی عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ملکی حالات اجتماعی کاوشوں کا تقاضا کررہے ہیں تاکہ عوامی مسائل کا حل ہوسکے۔ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے اپنی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ معدنیات  کی جانب سے 16 کمپنیوں کو سیمنٹ کے لائسنس جاری کردیئے، لائسنسز کے اجرا سے پنجاب میں 560 ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ محکمہ معدنیات نے 10 سال کے بعد کوئلے کے لائسنس پر عائد پابند ی ختم کی ہے، لیز تجدید اور لائسنس کے اجرا کے عمل کو کمپیوٹرائزڈ کیا ہے۔ 

حافظ عمار یاسر نے کہا کہ مائنز لیبر ویلفیئر کے لئے ایک کروڑ 30 لاکھ کے فنڈز سے مثالی اقدامات کئے گئے۔ 7 سکولز، 79 ہاؤسنگ سہولیات اور چار ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مزیدخبریں