ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس شناختی کارڈزکے اجراء کیلئے نئی سٹینڈرڈائزڈ پالیسی جاری

 پولیس شناختی کارڈزکے اجراء کیلئے نئی سٹینڈرڈائزڈ پالیسی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) آئی جی پنجاب نےسٹینڈرڈائزڈ پولیس شناختی کارڈز کے اجراء  بارے سٹینڈنگ آرڈر جاری کر دیا، شناختی کارڈ حاضر سروس کیلئے لازمی جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی جاری کیے جائیں گے، 30 مارچ 2021 کے بعد دوران ڈیوٹی تمام رینک کے افسران و اہلکاروں کے پاس نئے کارڈز موجود ہونا ضروری ہے۔

آئی جی  پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر موجودہ سکیورٹی حالات اور پولیس اہلکاروں کی بہتر ورکنگ کے پیش نظر پولیس شناختی کارڈزکے اجراء کیلئے نئی سٹینڈرڈائزڈ پالیسی جاری کر دی گئی ہے، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پولیس شناختی کارڈز کے اجراء اور قواعد ضوابط کی پابندی بارے مجموعی طور پر انچارج ہونگے، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او میں کام کرنیوالے اور ریٹائر ہوجانے والے تمام ملازمین کے کارڈز کے اجراء کے ذمہ دار ہونگے۔

 ریٹائرڈ ہونیوالے تمام گزیٹڈ آفیسرز جو پنجاب پولیس کا شناختی کارڈ رکھنا چاہتے ہیں، ان کے کارڈز بھی اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی جاری کریں گے، تمام کارڈز ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کی بنیاد پر آئی جی کے منظور کردہ ڈیزائن کے مطابق جاری ہونگے، ریٹائرڈ آفیسرز پولیس کارڈز کے اجراء کیلئے اے آئی جی ایڈ من اینڈ سکیورٹی یا متعلقہ ڈی پی او کو منظور شدہ فارم کیساتھ درخواست جمع کروائیں گے، تمام حاضر سروس اہلکاروں کی بغیر کیپ کے یونیفارم والی تصویر کارڈ پر آویزاں ہوگی۔

پنجاب پولیس کی آئی ٹی برانچ تمام اضلاع اور یونٹس کو کارڈز تصدیق کیلئے کیو آر ریڈر مہیا کرے گی، تمام کارڈز کے اجراء کا دورانیہ پانچ برس کیلئے ہوگا لیکن رینک میں تبدیلی یا ٹرانسفر کی صورت میں نیا کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے، شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر تھانے میں رپورٹ درج کروانا ہوگی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer