(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زنیب جمیل جنہوں نے اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ان کی بیٹی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں.
تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی سابقہ میزبان، اداکارہ وماڈل زنیب جمیل اسلام کی خاطرشوبز کی دنیا کو خیر آباد کہہ چکی ہیں، اداکارہ زینب جمیل نے انسٹا گرام اکائونٹ سے ماڈلنگ کی تصاویر ہٹا دیں ہیں،سابقہ اداکارہ نے اب اپنی بیٹی کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کیں، ننھی کلی کی تصاویرکوصارفین کے خوب پسند کیا اور عمردراز اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی بیٹی کا نام ’سکینہ آیت جمیل‘ لکھا۔ایک تصویر کے کیپشن میں زینب جمیل میں ’میوز‘ لکھا، یہ لفظ ایک فنکار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔نئی تصاویر میں سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل کی کمسن بیٹی گھوڑوں کے اصطبل میں موجود ہے جہاں کئی گھوڑے میں موجود ہیں۔
زینب جمیل کی بیٹی نے گُھوڑ سواری کے دوران پہنے جانے والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی بیٹی گُھوڑ سواری کی شوقین ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ زنیب جمیل نے اعلان کیا تھا کہ میںیہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہوں کہ اب اداکاری اور ماڈلنگ نہیں کروں گی، کیوں کہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے تاکہ میں دین اسلام کو مزید جان سکوں اور قرآن و احادیث پڑھ اور سیکھ سکوں۔اس سے قبل ان کا کہناتھا کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ مجھے بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا لیکن شاید میں اس کے لے تیار نہیں تھی تاہم میں اب اس مقام پر ہوں جہاں یہ فیصلہ کرچکی ہوں۔