پنجاب یونیورسٹی کااساتذہ کیلئے ریسرچ انسینٹیو ایوارڈ کا اجراء

3 Jan, 2021 | 12:40 PM

Shazia Bashir

نیوکیمپس(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی کے 224اساتذہ کو ریسرچ انسینٹیو ایوارڈ کے تحت82لاکھ روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ کیلئے ریسرچ انسینٹیو ایوارڈ کا اجراء کر دیا۔2019میں تحقیقی مقالہ جات شائع .


کرنیوالے اساتذہ کو اعزازیہ ملے گا۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 224 اساتذہ کو اعزازیہ دیا جائے گا۔جس کیلئے یونیورسٹی نے 82 لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے ،جو اساتذہ میں تقسیم کی جائے گی، اعزازیہ انسینٹیو ایوارڈ کمیٹی کی ریکمنڈیشن کے تحت جاری کیا گیا۔ ریسرچ انسینٹیو ایوارڈ اساتذہ کے تحقیقاتی کام کی حوصلہ افزائی ہے۔یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعزازیہ کے فیصلے کو سراہا۔

دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں سے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب، گیارہ جنوری تک ادا شدہ تنخواہوں کی رسیدیں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں میں تعینات اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

پیف سے فنڈز حاصل کرنے والے سکولوں کو اپنے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کی رسیدیں مانگی گئی ہیں۔ پارٹنر سکولوں کو گیارہ جنوری تک اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔ پیف حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کا ریکارڈ مقررہ وقت میں جمع نہ کرانے پر کارروائی ہوگی۔ پیف حکام نے پارٹنر سکولوں سے معاہدہ کرایہ داری کی توثیق شدہ کاپی بھی طلب کر لی ہے۔

مزیدخبریں