ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نوجوان نے خود کشی کرلی

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نوجوان نے خود کشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :میکسیکو میں ایک نوجوان نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی مگر جب دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ آیا تو علم ہوا کہ اس کے پہلے ٹیسٹ کا نتیجہ غلط تھا، جس کی وجہ سے اس نے موت کو گلے لگا لیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس29سالہ نوجوان کا نام ماریو البرٹو تھا جس کے پہلے ٹیسٹ نتیجہ مثبت آنے پر اسے میکسیکو کے شہر مونکلووا کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا۔

 
ماریو نے اسی ہسپتال کے ٹوائلٹ میں جا کر خودکشی کر لی تاہم جب دو روز بعد اس کے دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ آیا تو معلوم ہوا کہ اسے کورونا وائرس تھا ہی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ماریو نے ٹوائلٹ میں بیڈشیٹ کے ذریعے پھندہ لے کر خودکشی کی۔ جب اس کے ٹوائلٹ کا دروازہ کافی دیر تک نہ کھلا تو ایک نرس نے چیک کیا اور اس کی لاش چھت سے لٹکتی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ 

یاد رہے برطانیہ میں  کورونا کے مریض  لیون نے اپنی منگیتر نکولا جینیسن سے فیس ٹائم پر کہا کہ ”مجھے مت سلاﺅ، میں دوبارہ کبھی بیدار نہیں ہو سکوں گا۔“ نکولا کا کہنا تھا کہ ”لیون کو 12نومبر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اگلے 4ہفتے تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہا۔ اس دوران اسے وینٹی لیٹر پربھی رکھا گیا۔ جب اسے ڈاکٹروں نے بے ہوش کرنے کا فیصلہ کیا تو اس نے فیس ٹائم پر مجھ سے کہا کہ ’مجھے مت سلاﺅ ورنہ میں دوبارہ کبھی جاگوں گا نہیں۔‘لیون دنیا کا سب سے بہترین پارٹنر اور بہترین باپ تھا۔“

واضح رہے کہ لیون کے ساتھ ساتھ نکولا کو بھی وائرس لاحق ہوا تھا جس کے بعد دونوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ میں رکھا۔ لیون کو علامات سنگین ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم نکولا میں علامات زیادہ شدید نہیں ہوئیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer