مرغی سستی ہوگئی

3 Jan, 2021 | 11:37 AM

Shazia Bashir

نبیل ملک: شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں برائلر چکن کے ریٹ میں تین روپے کمی، نئی قیمت دو سو اڑتالیس روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، فارمی انڈے کل کی قیمت ایک سو چورانوے روپے فی درجن پر مستحکم جبکہ دیسی انڈے چار سو روپے فی درجن پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔

        سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر چکن کے ریٹ میں 3 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 248 روپے کلو مقرر کر دی گئی ہے، فارمی انڈوں کی قیمت کل کے ریٹ 194 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔ تیس درجن فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت کل کے ریٹ 5700 پر مستحکم ہے۔ 

 دوسری جانب دیسی انڈوں کی آج بھی اونچی اڑان برقرار ہے، دیسی انڈے 400 روپے فی درجن پر مستحکم رہے،  زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 2 روپے کم، 163 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 2 روپے کم، 173 روپے فی کلو ہو گیا،کالا رہو مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، کھگا مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، ملہی مچھلی 400 سے 500 روپے کلو، بام مچھلی 350 سے 400 روپے کلو، سوہل مچھلی 1000 سے 1200 روپے کلو، پمفلٹ مچھلی 1200 سے 1400 روپے کلو، چڑا مچھلی 240 سے 300 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ 

 اسی طرح شہر بھر میں کھلا دودھ 90 سے 110 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، شہر بھر میں دھی کی 110 روپے فی کلو میں فروخت جاری رہی۔

       

مزیدخبریں