ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طویل عرصے بعد تھائی لینڈ اور چائنہ کی ادرک ایک ریٹ پر آ گئیں

طویل عرصے بعد تھائی لینڈ اور چائنہ کی ادرک ایک ریٹ پر آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: شہر بھر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنےمیں آیا، زیادہ تر اشیا کی قیمتیں مستحکم ہونا شروع ہو گئیں، طویل عرصے بعد تھائی لینڈ اور چائنہ کی ادرک ایک ریٹ پر آ گئیں۔

 سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سیب 1 روپے کمی کے بعد 130 روپے کلو ، اوپن مارکیٹ میں 150 سے 170 روپے ، کیلا 80 روپے درجن پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 روپے ، امرود 100 روپے کلو پر مستحکم ، اوپن مارکیٹ میں 120 روپےتک فروخت جاری۔ انگور 160 روپے کلو پر مستحکم، اوپن مارکیٹ میں 200 تک ، فروٹر 90 روپے درجن پر مستحکم رہی۔

اوپن مارکیٹ میں 120 روپے، مسمی 5 روپے کمی کے بعد 90 روپے درجن ، اوپن مارکیٹ میں 140 تک ، کینو 73 روپے درجن پرمستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 تک ، انار 370 روپے کلو پر مستحکم ، اوپن مارکیٹ میں 420 روپے ، آلو 1 روپیہ اضافے کے بعد 37 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 45 روپے، پیاز 1 روپیہ کمی کے بعد 33 روپے کلو اوپن مارکیٹ میں 50 روپے، ٹماٹر 95 روپے کلو پر مستحکم رہی۔

لیکن اوپن مارکیٹ میں 120 تک فروخت جاری، دیسی لہسن 275 روپے کلو پر مستحکم لیکن اوپن مارکیٹ میں 300 روپے، چائنہ لہسن 195 روپے کلو پر مستحکم اوپن مارکیٹ میں 220 روپے ، تھائی ادرک 325 روپے کلو پر مستحکم اوپن مارکیٹ میں 350 تک ، چائنہ ادرک 10 روپے اضافے کے بعد 325 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 340 تک فروخت جاری ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer