محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

3 Jan, 2021 | 11:13 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سعدیہ خان)لاہور میں دھند اور بادلوں نے ڈیرےڈال لیے۔شہرکےمختلف علاقوں میں بوندا باندی سےموسم مزیدسردہوگیا۔ رات کےاوقات میں پارہ2ڈگری تک گرنےکاامکان ہےجبکہ آئندہ دوسےتین روز تک پنجاب کےمختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شہرکا آج بھی مطلع ابرآلود رہے گا،شہر میں بارش کا امکان ہے،متعددعلاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بوندا باندی کے باعث پھسلن ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہوکر رہ گئی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔شہرمیں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے منگل تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 صبح کے اوقات میں شہر کادرجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈتھا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ،نارووال، گو جرا نوالہ ، گجرات اور حافظ آباد میں بارش متوقع ہے،منڈی بہاؤالدین اور خطۂ پوٹھوہارمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے،فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان ، رحیم یارخان ، ملتان اور خانیوال میں رات کو دھند پڑنے کا امکان ہے، علاوہ ازیں بہاولپوراور بہاولنگر میں چند مقامات پر دھند پڑنے کی پیش گوئی کی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر علاقوں اورخیبرپختونخواکےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،آج شام اور رات کے اوقات میں مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی ، مردان اور کرم میں بارشاور برفباری کا امکان ہے،آج گلگت بلتستان میں مو سم شدید سرد  اورکشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔


 

مزیدخبریں