پنجاب لوک میلہ جوش وخروش سے جاری

3 Jan, 2020 | 11:55 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) پنجاب آرٹس کونسل کے اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح میں جاری سات روزہ پنجاب لوک میلے کے پانچویں روز بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل کے فنکاروں نے پرفارم کرکے خوب سماں باندھا جبکہ مزاحیہ مشاعرے سے بھی شائقین لطف اندوز ہوتے رہے۔

اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح میں جاری پنجاب لوک میلے کے پانچویں روز ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور آرٹس کونسلز کے فنکاروں نے پرفارم کیا کسی نے جھومر رقص کیا تو کسی نے اپنے علاقے کے روایتی رقص کو پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاقے کا بھی روایتی رقص پیش کیا گیا۔ فوک گلوکاروں کی پرفارمنس نے میلے کی رونق کو چار چاند لگادیے۔ پانچویں روز میلے میں مزاحیہ مشاعرہ بھی پیش کیا گیا جس سے شائقین بھرپور لطف اندوز ہوئے۔

پنجاب لوک میلے سے جہاں لاہوریوں کو دوسرے شہروں کی روایتوں اور ثقافت سے ہم آہنگی ہوئی وہیں انہوں نے بھرپور تفریح بھی سمیٹی۔

مزیدخبریں