فوڈ اتھارٹی میں بھرتیوں کا عمل تاخیر کا شکار

3 Jan, 2020 | 10:31 PM

Arslan Sheikh

( عمران یونس ) چھ ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل تاخیر کا شکار، این ٹی ایس پاس کرنے والے ہزاروں نوجوان انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔

حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے ادارے میں افرادی قوت کی کمی کو دور کرنے کیلئے بھرتیوں کا فیصلہ کیا۔ پہلے مرحلے میں آپریشنز، ٹیکنیکل، لیگل، ویجیلنس، سیکورٹی ونگ اور درجہ چہارم کی ایک ہزار خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے گزشتہ سال جولائی میں درخواستیں طلب کی گئیں۔

بھرتیوں کیلئے خواہشمند امیدوار ہزاروں نوجوان این ٹی ایس پاس کر چکے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کیلئے انٹرویوز کیلئے فوڈ اتھارٹی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے وقت مانگا تھا۔

کیبنٹ کمیٹی کی ہدایت پر اے سی ایس سے بطور کنوینیئر انٹرویو کمیٹی وقت مانگا گیا تھا، لیکن بھرتیوں کیلئے انٹرویوز تاحال فائلوں تک ہی محدود ہیں جس سے ایک طرف تو فوڈ اتھارٹی کو افرادی قوت کا سامنا ہے تو دوسری طرف پڑھے لکھے نوجوان بےروزگاری کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں