(علی اکبر) صوبائی دارالحکومت کے83 تھانوں میں سے 11 کی عمارتیں کوخستہ حال قرار دے دیا گیا۔
محکمہ داخلہ کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لاہور کے83 تھانوں میں سے گیارہ تھانہ جات کی عمارت خستہ حال ہے، رپورٹ میں تھانہ شالامار، تھانہ گجر پورہ اور تھانہ مغل پورہ کی عمارت کو خستہ حال قرار دیا گیا ہے، جبکہ تھانہ چوہنگ کی بلڈنگ جو 1838ء میں تعمیر ہوئی تھی، وہ بھی خستہ حال قرار دی جا چکی ہے، اسطرح تھانہ شاد باغ، تھانہ لاری اڈا، تھانہ شاہدرہ، تھانہ بھائی گیٹ، تھانہ اسلام پورہ اور تھانہ شفیق آباد کی عمارت بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال عمارتوں میں موجود تھانےحکومت کی جانب سےپولیس اصلاحات کے اقدامات پر سوالیہ نشان ہیں۔