ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ کا عمل ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

ایل ڈی اے کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ کا عمل ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) تعمیرات کے بعد کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے حصول میں خواری اور رشوت خوری اب نہیں چلے گی، ایل ڈی اے نے کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کا عمل ٹاؤن پلاننگ سے لے کر آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ایل ڈی اے کمپلیشن سرٹیفکیٹس  ٹھیکے پر دے گا، ذرائع کے مطابق حکومت نے استفسار کیا ہے کہ نقشہ منظور کرنیوالی اتھارٹی کیسے کمپلیشن سرٹیفکیٹ دے سکتی ہے ؟ شہریوں کو سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے ٹاؤن پلاننگ ونگ کو بھاری رشوت دینا پڑتی ہے۔

 ذرائع کے مطابق شہری ایل ڈی اے کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں، نقشوں کے برخلاف عمارتوں کا بننا بھی کمپلیشن سرٹیفکیٹ نہ لینے کے باعث پروان چڑھ رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer