(زین مدنی )گلوکارہ میگھا نے کہا ہے پرانے گانے کو ری میک کرنا مجھے بالکل بھی پسند نہیں ہے، میں اپنے کام اور فن سے ہی اپنی پہچانا بنانا پسند کرو گی کسی کے گانے ،سکرپٹ اور سٹوری چوری کرنے والوں سے سخت نفرت ہے ۔
میڈیا سے بات چیت میں میگھا نے کہا کہ آج جس مقام پر ہوں مجھے خود پر فخر ہے کیونکہ میں آج تک کسی کی کاپی نہیں کی اور نہ سفارش پر کبھی کام حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ گلوکارہ نے کہا موسیقی کو روح کی غذا کہا جاتا ہے اور سننے والے کو اس اصل لطف تب ہی ملتا ہے کہ اچھی شاعری ہو گی اور سننے کو والے کو سمجھ آئے ۔
میگھا نے کہا کہ اچھی شاعری اور کمپوزیشن کا گلوکاری میں اہم کردار ہوتا ہے ۔