وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک اور بڑا اختیار دیدیا

3 Jan, 2020 | 12:03 PM

Sughra Afzal

 (قذافی بٹ) ارکان اسمبلی کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے مسائل، وزیراعلیٰ پنجاب ارکان اسمبلی کی شکایات کے ازالے کے لئے متحرک، وزیراعظم نے جائز ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے معاملات حل کرنے کا اختیار وزیراعلیٰ کودے دیا۔

 ارکان کی جانب سے حلقوں میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے مسئلے کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات میں اُٹھایا، جس کے بعد وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو ارکان اسمبلی کے حلقوں میں ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی، کمیٹی تقرروتبادلے کے حوالے سے ارکان اسمبلی کی شکایات کا جائزہ لے گی، کمیٹی تین صوبائی وزراءراجہ بشارت، سمیع اللہ چودھری اور میاں محمود الرشید پر مشتمل ہو گی۔

مزیدخبریں