ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے اور نجی ائیر لائنز نے کرایوں میں ازخود اضافہ کردیا

 پی آئی اے اور نجی ائیر لائنز نے کرایوں میں ازخود اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: نئے سال کے آغاز پراندرون ملک جانیوالے فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ ہوگیا، پی آئی اے سمیت تما م نجی ائیر لائن نے اندرون ملک جانیوالی پروازوں کے کرائے میں اچانک ازخود اضافہ کردیا۔

       ائیرلائینز نے دھند کے باعث پروازوں کی منسوخی کا فائدہ اٹھانا شروع کر دیا، پی آئی اے، ائیربلیو اور سیرین ائیرکی جانب سے اندرون ملک سفر مزید مہنگا کر دیا گیا، ائیرلائینز کی جانب سے لاہور سے کراچی 35 ہزار روپے سے 38 ہزار رو پے یکطر فہ کرا ئے کی وصو لی کی جانے لگی۔

 پی آئی اے کا پندرہ سے بیس ہزار روپے والا لاہور سے کراچی کا ٹکٹ 35ہزار روپے تک پہنچ گیا، جبکہ ائیر بلیو اور سرین ائیر کی جانب سے بھی 35 ہزار روپے سے زائد یکطرفہ کرایا وصول کیا جانے لگا۔

ذرائع کے مطابق اندرون ملک سفر کر نیوالے مسافروں کو یکطرفہ 35 ہزار روپے سے زائد کا ٹکٹ مجبو راً خریدنا پڑتا ہے جبکہ دوطرفہ کرایہ 70 ہزار سے زائد ہو جاتا ہے۔ کرایوں میں اضافے سے مسافروں کی جانب سے بھی شکوے سامنےآ گئے۔  مسافروں کا کہنا ہےکہ پی آئی اے ہو یا نجی ائیر لائن تمام ہی مسافروں سے زائد کرائے وصول کر رہی ہیں حکومت ایکشن لے۔

Shazia Bashir

Content Writer