شاہین عتیق، یاور چودھری: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور یوسف عباس کی پیشی سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات، احتساب عدالت جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا عوام کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
حمزہ شہباز اور یوسف عباس شریف کی پیشی سے سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب احتساب عدالت جانے والے راستوں کو کنٹیبرز، خاردار تاریں اور بیئریر لگا کر بند کر دیا گیا، ایم اے او کالج سے لیکر سیکرٹریٹ تک مکمل نو گو ایریا بنا دیا گیا پولیس کی بھاری نفری بھی احتساب عدالت کے باہر اور اندر تعینات کی گئی گئی کسی بھی سائیلین کو مرکزی گیٹ سے اندر جانے کی نہ دی گئی جس کے باعث دور دارز کے آئے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
پولیس کی جانب لیگی کارکنان کو بھی احتساب عدالت جانے سے روک دیا دیا گیا جس پر لیگی کارکنان کی جانب سے احتساب عدالت کے مرکزی گیٹ پر حمزہ شہباز کے حق میں نعرے بازی بھی کی گی حمزہ شہباز کی عدالت آمد پر لیگی کارکنان کی جانب سے انکی گاری کو گھیرے میں لے لیا گیا پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کی گی کارکنان نے حمزہ شہباز کی گاڑی کے ساتھ عدالت میں بھی جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے کارکنان کو عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا۔
راستے بند ہونے پر علاقہ مکین شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر بائیکس دور پارک کر کے پیدل سفر کرتے رہے جبکہ سائلین کو بھی مقدمات کی سماعت میں مشکلات کا سامنا رہا حمزہ شہباز اور یوسف عباس کی پیشی کی وجہ سے عام سائیلین کی مقدمات میں بھی تاخیر ہوئی۔