ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریکٹر اور آٹو پارٹس کا بزنس تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

ٹریکٹر اور آٹو پارٹس کا بزنس تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہزاد خان) بھاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے باعث ٹریکٹر اور آٹو پارٹس کا بزنس تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ کے تاجران کہتے ہیں ڈیوٹیز اور ٹیکسز نوے فیصد تک پہنچ گئے، وفاقی حکومت نے ٹیکسزکم نہ کئے توسمگلنگ بڑھے گی۔

  بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ کے تاجران کاروبار کی بقا کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں، آٹو پارٹس کے تاجر شہر یار بٹ نے کہا کہ ٹریکٹر اور آٹو پارٹس میں کلچ پلیٹس، گیئر، گیس کٹ، سلنڈر لائنز، نوزل، فیول پمپ سمیت دیگر پراڈکٹس پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز نوے فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔

بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ کے تاجران نے کہا کہ ٹریکٹر کے پارٹس مہنگے ہونے سے نہ صرف تاجران بلکہ کسان بھی متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے زرعی پیداوار پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے جس سے فوڈسکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، آٹو پارٹس مارکیٹ کے تاجران کہتے ہیں ٹریکٹر اور آٹو پارٹس کی درآمدات پر عائد بھاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز کم نہ ہوں توسمگلنگ بڑھے گی اور قانونی طور پر کام کرنیوالے تاجران پس کررہ جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer