شیخ زید ہسپتال کا انتظامی کنٹرول وفاق کے حوالے، ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

3 Jan, 2019 | 09:07 PM

Arslan Sheikh
Read more!

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کا انتظام 6 سال بعد صوبائی حکومت سے لے کر واپس وفاق کے سپرد کردیا گیا، عدالت نے درخواست گزاروں کی درخواستیں منظور کر لیں، سابق وزیراعظم نوازشریف کے ہسپتال کو پنجاب حکومت کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے شفقت محمود چوہان نے دلائل دئیے، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 18ویں ترمیم کے نتیجے میں شیخ زید ہسپتال کا انتظام وفاق سے صوبائی حکومت کے سپرد کیا گیا۔

درخواستوں میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ شیخ زید ہسپتال کا انتظام صوبائی حکومت کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے، شیخ زید ہسپتال کی جانب سے لیگل ایڈوائزر نصرت علی جوئیہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ 18ویں ترمیم کے نتیجے میں شیخ زید ہسپتال کا انتظام صوبائی حکومت کے سپرد نہیں ہونا چاہیے۔

سابق حکومت کے ایک نوٹیفکیشن کے تحت ہسپتال کا انتظام صوبائی حکومت کے سپرد کیا گیا، وزیراعظم کابینہ کی منظوری کے بغیر ہسپتال کا انتظام صوبے کے حوالے کرنے کے مجاز نہیں تھے، جسٹس محمد فرخ عرفان نے الائیڈ آرگنائزیشن کے سیکرٹری ناصر الدین سمیت دیگر کی درخواستیں منظور کرلیں۔

مزیدخبریں