’’نااہل حکمرانوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں‘‘

3 Jan, 2019 | 04:59 PM

Arslan Sheikh

(عمر اسلم) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی لیگی رہنماؤں سے ملاقات ، کہتے ہیں کہ موجودہ حکمران نااہل ہیں جن کے کھوکھلے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وہ اپوزیشن میں ہیں موجودہ حکومت کو ان کے وعدے روزانہ یاد کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل لوگوں کی حکومت کی وجہ سے عوام پریشان ہیں جب کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل سے بھی لاعلم ہیں۔

عوام مسلم لیگ (ن) کے دور کو یاد کر رہے ہیں اور منتخب حکومت کی حقیقت آشکار ہو چکی ہے۔ اس موقع پر لیگی رہنما احمد سلیم بٹ، غلام دستگیر شاہ اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

مزیدخبریں