ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

3 Jan, 2018 | 11:31 PM

 (زاہد چوہدری):یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ 35میڈیکل کالجز کے 5209 طلباء میں سے4249 پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 84.1886 فیصد رہا۔

یو ایچ ایس کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ 35 میڈیکل کالجز کے 5209 طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور 4249 پاس اور 798 فیل ہوئے اور کامیابی کا تناسب 84.1886 فیصد رہا ۔ امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے طلباء نے حاصل کیں ۔

اختر سعید میڈیکل کالج کے محمد اویس بلوچ نے پہلی ، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ماریہ محمد شہزاد نے دوسری اور واہ میڈیکل کالج کی آمنہ سجاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے ضمنی امتحانات کا انعقاد 22 فروری سے ہوگا ۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں