فنی تعلیمی بورڈ کے سکیورٹی سپر وائزر نے واک تھرو گیٹ بیچ ڈالا

3 Jan, 2018 | 11:23 PM

جنید ریاض: فنی تعلیمی بورڈ کے گارڈز بھی چوریاں کرنے لگے۔ سکیورٹی سپر وائزر نے مرکزی گیٹ پر نصب واک تھرو گیٹ بیچ ڈالا۔ واک تھرو گیٹ کی مالیت 5 لاکھ روپے سے زائد تھی.

تفصیلات کے مطابق فنی تعلیمی بورڈ کے سکیورٹی سپر وائزر نے واک تھرو گیٹ بیچ دیا۔ فنی تعلیمی بورڈ کے پاس صرف ایک ہی واک تھرو گیٹ موجود تھا۔ گیٹ نہ ہونے وجہ سے سائلین بغیر چیکنگ اندر داخل ہونے لگے۔ واک تھرو گیٹ کی مالیت 5 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں